جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

زرداری، نوازشریف کیسز بھگت رہے اور بچے ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں: فواد چودھری

10 جولائی, 2021 19:51

ایبٹ آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم ان دونوں کے والد ملکی خزانہ لوٹ کر باہر لے گئے، زرداری، نوازشریف کیسز بھگت رہے اور بچے ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کا تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک نئی منزل سے روشناس کرانا ہے، آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، بلاول اور مریم کو کشمیر کی تاریخ کا بھی نہیں معلوم، دونوں کو کیا پتا پاکستان نے کشمیر کیلئے کیا قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ناراض بلوچوں سے مذاکرات پر کام شروع کردیا ہے: فواد چودھری

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا، ان کے والدین نے لوٹ مار کرکے دنیا کے تمام ممالک میں فلیٹس بنائے، نواز شریف اور آصف زرداری پر مقدمات ہیں اس لیے جلسے نہیں کررہے، تحریک انصاف کو بینک کرپٹ ملک ملا، وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم ان دونوں کے والد ملکی خزانہ لوٹ کر باہر لے گئے، زرداری، نوازشریف کیسز بھگت رہے اور بچے ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، عمران خان نے ایسے مافیا کو توڑا جو اداروں پر بھاری تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top