مقبول خبریں
ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے: حماد اظہر
اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب و پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔
ملک میں بجلی کی پیداوار و ترسیل پر وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بجلی کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے وفاق سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی طلب و پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترسیل کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے: شوکت ترین
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے سب سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار پچیس فیصد ہے، تربیلا ڈیم سے بجلی کی کم پیداوار کے باوجود پیداوارکا ریکارڈ قائم کیا گیا۔