جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گونگی لڑکی نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر ماں کو قتل کردیا

07 جولائی, 2021 13:14

کراچی : گونگی لڑکی نے پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنی سگی ماں کو قتل کردیا۔

مقامی عدالت میں ماں کو قتل کرنے والی گونگی لڑکی کی ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے قوت گویائی سے محروم لڑکی کی بات سمجھنے کے لیے ایکسپرٹ طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں 48 گھنٹوں میں چار خواتین کا مختلف الزامات کی بنا پر قتل

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ قوت گویائی سے محروم لڑکی کے والد بیٹی کو معاف کر چکے ہیں۔ گونگی لڑکی نے اپنی ماں کو دوران نماز سر پے ڈنڈا مار کر قتل کیا۔

پراسکیوٹر کے مطابق لڑکی گھر کے سامنے ایک گونگے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ لڑکی کی ماں اس بات پر راضی نہ تھی، جس کے باعث ملزمہ نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

عدالت نے سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top