جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ

06 جولائی, 2021 13:54

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے چلائی جانے والی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کے دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

اس سلسلے میں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور ڈپٹی چیئرمین الیکشن کمیٹی تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اب بلوچ قوم پرستوں سے بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا : فواد چوہدری

وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے لائحہ عمل پر بھی تنویر الیاس نے اپنی تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو کشمیری اپنا محسن سمجھتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ عمران خان کو خوش آمدید کہنے کیلئے بے تاب ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top