جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹیل مل سے تانبے کی چوری میں ملوث سکیورٹی اسٹاف گرفتار

06 جولائی, 2021 13:08

کراچی : پاکستان اسٹیل مل سے تانبے کی چوری میں ملوث سکیورٹی اسٹاف گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل ملز سے تانبے کی چوری کی واردات کے بعد فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسٹیل مل انتظامیہ کی گاڑی میں لوڈ ہزاروں کلو تانبے کی تاریں برآمد کرلیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیل ملز کے ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کی درخواست مسترد

پولیس نے چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی سکیورٹی کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔ ملزمان میں محمد علم خان اور ارشاد علی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے آسانی کیلئے وارداتوں میں سکیورٹی کی گاڑی استعمال کرنے کا انکشاف کیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزمان اسٹیل ملز سے تانبے اور دیگر سامان چوری کر کے فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top