جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوسف رضا گیلانی کی نااہلی، درخواست گزار عالیہ حمزہ کو دلائل کیلئے آخری موقع

06 جولائی, 2021 13:05

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیئے درخواست گزار عالیہ حمزہ کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں قائد حزب اختلاف سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن ممبر ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ علی حیدر گیلانی کے وکیل حسن مان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ کیپٹن جمیل اور فہیم خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔

ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ جواب نامہ پر فریقین کے دستخط کیوں نہیں ہیں؟ کیا اس جواب کی تصدیق کرانا ہوگی؟ کیپٹن جمیل اور فہیم خان ابھی تک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ وکیل علی حیدر گیلانی نے کہا کہ الیکشن نتائج کے 60 دن کے بعد الیکشن کو کلعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ممبر ارشاد قیصر کا کہنا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کریمنل پروسیڈنگز کی درخواست دی گئی۔ وکیل نے کہا کہ کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو الیکشن کمیشن نے فریق بنایا ہے۔

ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو تصدیق کیلئے بلالیتے ہیں۔ یہ کیس کافی وقت سے زیر التواء ہے، اس کا فیصلہ ہوجانا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو آئندہ سماعت میں ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر خاموش نیب کے ہوتے ہوئے ترقی نہیں ہوسکتی : شاہد خاقان

وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن یا فریقین کی جانب سے ہمیں کوئی ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ارکان اسمبلی کو پہچاننا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ کیا الیکشن کمیشن تمام ارکان اسمبلی کو تصدیق کیلئے بلا لے؟ مبینہ ویڈیو اور آڈیو کو ثابت کرنا درخواست گزار کی ذمہ داری ہے۔

ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت تمام اختیارات استعمال کرنے کا مجاز ہے۔ کرپٹ پریکٹس کی شق اس درخواست میں قابل عمل نہیں ہوسکتی۔ الیکشن کمیشن ٹرائل کا ادارہ نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس کے ٹرائل کیلئے سیشن جج کو لکھنے کا مجاز ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ فریقین کی جانب سے بغیر دستخط جواب کرانے سے شکوک کو جنم دیا۔ درخواست گزار عالیہ حمزہ کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کی جارہی۔ درخواست گزار عالیہ حمزہ کو دلائل کیلئے آخری موقع دیدیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top