جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ضلع ملیر کی پولیس موبائلوں پر جدید کیمروں کا سسٹم نصب، کمانڈ اینڈ کنڑول روم کا افتتاح

06 جولائی, 2021 11:35

کراچی : ضلع ملیر کی پولیس نے سی ٹی وی کیمروں کا جال بھچا دیا، پولیس موبائلوں پر جدید کیمروں کا سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔

ضلع ملیر پولیس نے جرائم کی روک تھام اور ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے مارکیٹوں، اہم شاہراہوں اور نیشنل ہائی وے کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملیر میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار

پولیس کی جانب سے مضافاتی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بھچانا شروع کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے کمانڈ اینڈ کنڑول روم کا افتتاح کردیا۔

جاری بیان کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں 50 کیمروں پر مشتمل کمانڈر اینڈ کنڑول روم قائم کیا گیا ہے۔ ملیر میں 4 ہزار سے زائد کیمرے لگائے گئے ہیں۔ شہریوں کے تعاون سے کیمروں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ضلع ملیر کی پولیس موبائلوں پر جدید کیمروں کا سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ افراد پر نگرانی رکھنے میں فائدہ ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top