جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے: حلیم عدال شیخ

04 جولائی, 2021 13:24

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکاؤنٹ سے 30 ارب سے زائد نکلے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے، سعید غنی نیب میں پیش ہوکر جواب دیں، وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکاؤنٹ سے 30 ارب سے زائد نکلے ہیں، ہوسکتا ہے یہ امریکا حساب کتاب کرنے جارہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی بھٹو بننا بھی اصلی بھٹو کی توہین ہے، حلیم عادل کی بلاول پر تنقید

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سعید غنی کل بھی میری کمپنی کی مشہوری کرتے رہے ہیں، بلاول کی سی وی تیار ہورہی ہے جو امریکا میں دی جائے گی، وزیراعلیٰ اور پرچی چیئرمین امریکا جارہے ہیں۔ ہم پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل گرفتار نہ ہوئے تو واضح ہوجائیگا کہ نیب کا دہرا معیار ہے: سعید غنی

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم کی ریکارڈنگ کیلئے امریکا جائیں گے، کرپشن کے پیسے بلاول کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top