جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قواعد و ضوابط کے مطابق جب بجٹ چیلنج ہو تو اس پر گنتی ضروری ہے: شاہد خاقان

30 جون, 2021 13:36

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق جب بجٹ چیلنج ہو تو اس پر گنتی ضروری ہے، اسپیکر غیرجانبدار ہو لیکن فریق نہ ہو۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بلاول بھٹو کی باتوں کی تائید کرتے ہیں، ہماری بدنصیبی ہے کہ تین سال میں ہاؤس آئین، پارلیمانی روایات کے مطابق نہیں چلایا گیا، کئی مرتبہ مل بیٹھ کر ایوان چلانے کے لئے معاملات طے کئے گئے، عمل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ان وزیروں کو کام نہیں آتا، انہوں نے ملک کو ڈبو دیا ہے: شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق جب بجٹ چیلنج ہو تو اس پر گنتی ضروری ہے، ایوان کے اراکین کو جعلی مقدمات پر جیلوں میں ڈالا گیا، ایوان روایات پر چلتا ہے اسپیکر کی مرضی پر نہیں، تین دن تک قائد حزب اختلاف ہر ایوان میں حملے کیے گئے اسپیکر کچھ نہیں کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایوان کیسے چلے گا اگر اسے روایات کے مطابق نہیں چلایا جائے گا، اگر اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کرسکتا تو قائد ایوان بھی نہیں کرسکتا، اسپیکر غیرجانبدار ہو لیکن فریق نہ ہو۔ اسپیکر کھلم کھلا فریق ہیں، اسپیکر نے خود ثابت کیا کہ وہ جانبدار ہیں، ایوان کو روایات کے مطابق چلانا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top