جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خود کو مشکلات سے نکالنا ہے تو پی پی کا ساتھ دینا ہوگا، بلاول کا آزاد کشمیر میں خطاب

25 جون, 2021 16:34

ڈھڈیال: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خود کو مشکلات سے نکالنا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہوگا، آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی نااہلی کا مقابلہ کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈھڈیال آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی پی دور میں جو کشمیر کیلئے کام ہوا وہ کسی دور میں نہیں ہوا، خود کو مشکلات سے نکالنا ہے تو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا ہوگا، آج حکومت کا کشمیر سے رویہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے جو قانون سازی کی وہ فیٹف کے مطالبات نہیں تھے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا عوام کے ساتھ 3 نسلوں کا رشتہ ہے، آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی نااہلی کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیریوں نے ذوالفقار بھٹو اور محترمہ شہید کا ساتھ دیا، میں کشمیریوں کو لاوارث نہیں دیکھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کشمیر میں ترقیاتی کام ہوئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی کی بمباری کا مقابلہ کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top