جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا کو اڈے دینے سے پھر انکار، تنازع میں پڑنے سے گریز کریں گے : وزیراعظم

22 جون, 2021 10:06

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکی انخلاء کے بعد ہم کسی بھی تنازع میں پڑنے سے گریز کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں ایک بار پھر امریکا کو اڈے دینے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان افغانستان میں امریکا کا امن میں پارٹنر بننے کے لیے تیار ہے۔ امریکی انخلاء کے بعد ہم کسی بھی تنازع میں پڑنے سے گریز کریں گے۔ پاکستان نے افغانستان میں جنگ کے دوران بہت نقصان اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں : یہ ممکن ہی نہیں امریکا کو فوجی اڈے دیں : وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی۔ پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ امریکا کے ساتھ شامل ہونے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی لہر آئی۔ ڈرون حملوں کے بعد عوام میں امریکا کے خلاف نفرت پیدا ہوئی، جس سے دہشت گرد گروپ ابھرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں۔ افغانستان میں خانہ جنگی بڑھی تو پاکستان میں مزید پناہ گزین آئیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top