مقبول خبریں
عامر خان فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ میں کس روپ میں نظر آئیں گے؟
بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کیلئے نیا روپ سامنے آگیا۔
عامر خان نے آسکر کیلئے نامزد کردہ فلم ‘لگان’ کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں فلم کی کاسٹ، پروڈکشن اور فلم بینوں کا شکریہ ادا کیا۔
عامر خان پروڈکشن کی جانب سے جاری پیغام میں اداکار نے بھارتی فوج کا یونیفارم پہنا ہے اور یہ ویڈیو بھی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دوں وہ نمبر ون بن جاتی ہے: عامر خان
View this post on Instagram
عامر خان نے ویڈیو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد فلم ‘لگان’ کی کاسٹ سے آن لائن ملاقات ہوگی۔
خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ رواں سال کرسمس پر ریلیز کی جائے گی جس میں ان کے مدمقابل کرینہ کپور نظر آئیں گی۔