جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی کی بجلی اور بجلی گرانے والا ادارہ

28 اپریل, 2022 14:35

کراچی روشنیوں کا شہر کہلاتا ہے۔لیکن اب ایسا دعوی کرنا مشکل ہے۔ کیونکہ روشنیوں کا شہر اکثر اندھیروں میں ڈوبا رہتا ہے۔ کراچی سے ملک چلتا ہے اور ملک میں روشنی ہوتی ہے مگر کراچی کی روشنی کو چھین لیا گیا۔

 

کس نے چھینی اس سوال کا جواب آسان نہیں ہے مگر اتنا ضرور ہے کہ سب اسٹیک ہولڈر نے مل بانٹ کر چھینی۔ کراچی کو بہانے بہانےسے لوٹا گیا ،گھسٹیا گیا مگر اس کے مسائل پر دھیان کسی نے نہ دیا۔ کراچی کے درجنوں مسئلوں میں سے ایک مسئلہ کراچی کی بجلی کا ہے۔

 

یہ پڑھیں : اپنی مرضی کی زندگی یا پھر مجبوری

 

ویسے تو کراچی کے درجنوں مسائل ہیں مگر کچھ مسائل ایسے ہیں جس کا سامنا کراچی والوں کوروز کرنا ہوتا ہے اوراس کا کوئی خاص موسم یا وجہ نہیں ہوتی۔

جیسے پانی کا مسئلہ، ٹوٹی سڑکوں کا مسئلہ، کچرے کا مسئلہ اور سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا مسئلہ۔

 

یہ مسئلہ ویسے تو پورے پاکستان کا عوامی مسئلہ ہے مگر کراچی والوں کو ہر چیز اضافی ملتی ہے سوائے سہولیات اور مراعات کے۔بحرحال کراچی میں یہ مسئلہ بھی سدا بہار ہے اور گرمی تو گرمی سردی میں بھی اس اذیت سے دوچار رہنا پڑتا ہے۔

 

K-Electric is facing problems due to failure in system upgrading

 

 

کراچی میں بجلی کا نظام کے الیکڑک کے ہاتھوں میں ہے جس کی لگام کسی کے ہاتھوں میں نہیں ۔ جب مرضی ہو لوڈ شیڈنگ کردیں اور جب مرضی ہو بغیر لوڈ شیڈنگ کے بجلی بند کردیں۔

اور تو اور کالے بادل آتے ہیں اور کے الیکڑک بجلی کی نظر بندی شروع کردیتا ہے۔

 

یہاں بارش کا پہلا قطرہ گرا اور ادھر ان کےدرجنوں فیڈر ٹرپ ہوگئے ۔اگر بارش اچھی خاصی ہوگئی تو پھر 2،3 دن تک بارش ہو نہ ہو کراچی والوں کے گھروں میں کالے بادل چھائے رہتے ہیں۔

 

یہ پڑھیں : دو ملکوں کی کہانی ، ایک میں ویکسین کی کمی تو دوسرے میں اوکسیجن کی 

 

کراچی میں شدید گرمی پڑرہی ہے اور گرمی کی وجہ سے بجلی کے نظام پر لوڈ بھی پڑ رہا ہے۔ اب لوڈ نہیں معلوم کتنا پڑتا ہے مگر کے الیکٹرک کی دریا دلی سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت زیادہ ہی لوڈ ہے۔ ایک طرف شدید گرمی میں مزید گرمی لگاتے ہیں مگر بل کےمعاملے میں یہ کوئی رعایت نہیں کرتے اور پورا پورا بھیجتے ہیں ۔

 

بجلی بھیجنے میں تو کٹوتی کرتے ہیں مگر بل بھیجنے میں رتی برابربھی کٹوتی نہیں کرتے۔اس ادارے کے پاس عجیب فارمولہ ہے کہ ہر ماہ بجلی کا بل اضافے کے ساتھ آتا ہے ۔

 

K-Electric begins work to restore power in rain-hit Karachi - Pakistan - Dunya News

 

یہ تو چند چیدہ چیدہ باتیں ہیں جو سب کو معلوم ہے۔ اس ملک کی اور ہمارے نظام کی سب سے بدترین بات یہ ہے کہ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ غلطی کہاں ہورہی ہے اور کوتاہی کس کی ہے مگرپھر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

 

مشکلوں کی خبر سب کو ہوتی ہے مگر پھر بھی کوئی مشکلوں کوحل نہیں کرتا۔ ارباب اختیار کو بھی سب خبر ہے اور ان کی مسلسل خاموشی دراصل حمایت ہی ہوتی ہے کیونکہ سب کو بٹتا ہے۔

 

ہمارا نظام تباہ ہو نہیں رہا بلکہ تباہ ہوچکا ہے اور اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہی ہے کہ سب کو خبر ہے مجرم کی مگر مجرم کو کوئی نہیں پکڑتا اور وہ آذادی کے ساتھ اپنے معاملات دو نمبری چلاتا رہتا ہے۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top