جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چاچو نے بیگم صفدر اعوان کو بال کی طرح نکال باہر کردیا : فیاض الحسن چوہان

25 مئی, 2021 18:14

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شوباز شریف اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہیں، چاچو نے بیگم صفدر اعوان کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کیا ہے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ چاچو نے باہر آتے ہی بیگم صفدر اعوان کو مکھن سے بال کی طرح نکال باہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوششیں بیکار جائیں گی۔ شریف خاندان سمیت پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا، بیگم صفدر اعوان طفل تسلیوں سے اپنا دل بہلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم میں کوئی نیا اتحاد نہیں ہورہا: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ فرار کی ناکام کوشش کے بعد شوباز شریف اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ڈیڑھ جماعت پر مشتمل پی ڈی ایم کی سیاسی نابالغ بیگم صفدر اعوان پیپلز پارٹی سے جواب طلب کر رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس وقت بیگم صفدر کی حالت "نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم” کے مترادف ہے۔ موڈیز کی پاکستانی معیشت کی شرح نمو کے حوالے سے رپورٹ لیگی بیانیہ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وزیر جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کوششوں کا ثمر ملکی شرح نمو میں 4 فیصد اضافے کی صورت میں نظر آنے لگا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top