جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 249 : مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی پر حلقہ انتخاب میں ہنگامہ کرنے کی سازش کا الزام

29 اپریل, 2021 09:49

کراچی : مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی پر حلقہ انتخاب میں ہنگامہ کرنے کی سازش کا الزام عائد کردیا۔

کراچی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو ارسال ہنگامی مراسلے میں پیپلز پارٹی پر حلقہ انتخاب میں ہنگامہ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

ن لیگ کے مطابق پیپلز پارٹی این اے 249 میں ہنگامہ کشت و خون کرانا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ نے چیف الیکشن کمشنر کو ممکنہ تصادم والے علاقوں کی نشاندہی بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 : پیپلز پارٹی، ن لیگ سے خوفزدہ ہو کر حلقے میں ترقیاتی کام کرارہی ہے : شاہد خاقان

خط میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ہمارے کارکنان کو اشتعال دلا کر ماحول خراب کررہی ہے۔ کسی قسم کے جانی نقصان یا لوگوں کے زخمی ہونے کی ذمہ دار متعلقہ پارٹی ہوگی۔ ن لیگ نے اتحاد ٹاؤن گلشن غازی اور دیگر علاقوں میں خصوصی انتظامات کی درخواست بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز این اے 249 میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top