جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی آئی اے کا انسٹرکٹر ہراساں کرنے کے الزام میں معطل

29 اپریل, 2021 09:47

کراچی : پی آئی اے کے انسٹرکٹر کو ہراساں کرنے کے الزام میں معطل کردیا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ٹریننگ سینٹر کے انسٹرکٹر کے ٹرینی اپرنٹس کو ہراساں کئے جانے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر انسٹرکٹر آغا وسیم کو ملازمت سے معطل اور شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

معطلی ایئر لائن کی ڈسپلنری پالیسی 2019، شوکاز اییمپلائز ڈسپلنری پروسیجر 2019 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں متعلقہ پروسیجر کی چار شقوں پر مبنی چارجز کے جواب طلب کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کے ڈاکٹر کے چیف فلائٹ سرجن بن کر چینی سفیر کو مراسلے، انکوائری کا آغاز

چارجز میں ذاتی مفادات کے لئے اثرورسوخ کا استعمال، دھمکانا، قوانین کو توڑنا، ایئر لائن کی ساکھ کو متاثر کرنا شامل ہے۔

آغا مسعود کو 7 یوم میں جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائے گی۔

متاثرہ ٹرینی اپرنٹس اہل خانہ کے ساتھ بیرون ملک مقیم ہے، امتحان دینے کی غرض سے آیا تھا۔ مبینہ تعلقات کے لئے انسٹرکٹر کی جانب سے اپرنٹس سے گفتگو پر مبنی مبینہ آڈیو ٹیپ سے معاملے کا انکشاف ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top