جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایف آئی اے میں خالی اسامیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 43 ہو گئی

29 اپریل, 2021 09:45

اسلام آباد : ایف آئی اے میں بھرتی کے لیئے اسامیوں کی تعداد ایک ہزار 43 ہو گئی۔

ایف آئی اے کی گریڈ ایک تا پندرہ کی اسامیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ اسٹبلشمنٹ نے بھرتی کے لئے جاری کردہ این او سی کی مدت میں اضافے کے لئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایف آئی اے کی میرپورخاص میں کارروائی، شوگر مافیا کا اہم کارندہ گرفتار

مراسلے کے مطابق این او سی 876 اسامیوں پر بھرتی کے لئے جاری کیا گیا۔ محکمانہ ترقیوں کے باعث ڈائریکٹ کوٹے میں اضافے کے بعد اسامیاں ایک ہزار 43 ہو گئی ہیں۔

اسامیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث این او سی کی مدت میں بھی اضافہ ناگزیر ہے۔ سب انسپکٹر، اے ایس آئی، کانسٹیبلز، دفتری اسامیوں پر بھرتی کے لئے نیا این او سی جاری کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top