جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قوم کے لیے کورونا ویکسین سے متعلق بڑی خوش خبری

28 اپریل, 2021 19:59

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا، پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا، این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیار ہوگی، این آئی ایچ میں کین سائنو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 30 کروڑ کورونا ویکسین ڈوز خریدنے کی ڈیل کرلی : ڈاکٹر فیصل سلطان

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی تیار سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کے آخر میں دستیاب ہوگی، پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سے تیار کرے گا، ویکسین کی تیاری کے لیے خام مل چینی کمپنی فراہم کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے، کین سائنو ٹیم پاکستانی ماہرین کو ویکسین سازی کی تربیت دے رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top