مقبول خبریں
بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جارہے ہیں، اب سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی عمائدین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں بلوچستان کے گیس اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم کو ناموس رسالت کے مسئلے کو عالم سطح پر اٹھانے کی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے، بلوچستان کے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں نے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں، جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا : وزیر اعظم
عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے بلوچستان کو نظر انداز کیا، بلوچستان کے لوگوں کو ان کے حقوق نہیں ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔