جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کی طالبان کو استنبول امن کانفرنس میں حصہ لینے پر رضامند کرنے کی کوشش

28 اپریل, 2021 15:13

اسلام آباد : پاکستان، طالبان کو استنبول امن کانفرنس میں حصہ لینے پر رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔

وزیر اعظم کے نمائندے خصوصی برائے افغانستان کل طالبان رہنماء ملا برادر سے ملاقات کے لیئے دوحہ جائیں گے۔ محمد صادق فورسز پہلے ختم ہونے والے دورہ کابل کی تفصیلات اور حکام سے بات چیت پر انہیں اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے نمائندہ خصوصی کا دورہ افغانستان، طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور

محمد صادق طالبان سیاسی دفتر کو استنبول امن کانفرنس میں حصہ لینے پر رضامند کرنے اور افغانستان میں تشدد میں کمی لانے پر بھی قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز نے بھی استنبول پراسس کی بحالی کے حوالے سے پاکستان سے امیدیں وابستہ کر لیں۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ روز پاکستان سے کوششیں تیز کرنے کی درخواست کی اور پاکستانی ہم منصب کو افغانستان میں بڑھتے تشدد سے بھی آگاہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top