جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا، بشیر میمن کے انکشافات سے میرے مؤقف کو تقویت ملی : شہباز شریف

28 اپریل, 2021 13:20

لاہور : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کے انکشافات سے میرے مؤقف کو تقویت ملی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کے انٹرویو پر سماجی میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا کہ بشیر میمن کے چونکا دینے والے انکشافات سے میرے مؤقف کو تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بشیر میمن کو قاضی فائز معاملے پر ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلایا : شہزاد اکبر

انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور انہیں جیلوں میں ڈالنے میں مصروف ہے۔ یہ گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہوچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top