جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قرض 18 کھرب تک پہنچ گیا، ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے : شیری رحمان

26 اپریل, 2021 15:49

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہوگیا۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏2018 سے حکومت نے مجموعی طور پر 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں، جس میں یورو بانڈز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی قرض 18 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے، جو ایک سال میں 7.5 فیصد بڑھا ہے۔ مجموئی طور پر پبلک ڈیٹ 44 کھرب روپے سے اوپر ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیری رحمان کا جاری صدراتی آرڈیننس پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ صبح شام یہ دعوی کرتے تھے کہ قرض نہیں لے گے۔ ‏آج تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ شرمناک بات ہے کہ حکومت نے پاکستان کی ایک فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی۔ اس پر بھی چین کے بیل آؤٹ کا انتظار کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top