جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف نے اپنی رہائی پر کارکنان کو استقبال سے روک دیا

23 اپریل, 2021 12:31

لاہور : شہباز شریف نے اپنی رہائی کے موقع پر کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کردیا ہے۔

شہباز شریف نے ضمانت ہونے پر دعاؤں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریہ کا پیغام دیتے ہوئے کورونا وباء کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں۔ پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائدین، رہنماؤں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا۔ کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا۔ کارکنان خود کو فی الحال گھروں تک محدود رکھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انشاءاللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top