جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں کورونا سے مزید ایک سو چوالیس ہلاکتیں، چھ ہزار کے قریب نئے کیسز

23 اپریل, 2021 12:20

اسلام آباد : ملک میں کورونا کی صورتحال بد سے بدتر ہونے لگی۔ مہلک وائرس ایک روز میں ایک سو چوالیس زندگیاں نگل گیا۔

پاکستان پر کورونا کے سائے مزید گہرے ہوگئے۔ ایک دن میں مزید ایک سو چوالیس ہلاکتیں ہوگئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد سولہ ہزار آٹھ سو بیالیس ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین سے 5 لاکھ کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید پانچ ہزار آٹھ سو ستر نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد سات لاکھ چراسی ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ نو صفر ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top