جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور : حساس ادارے سے تعلق ظاہر کرکے بھتہ وصول کرنے والے چار ملزمان گرفتار

22 اپریل, 2021 13:17

پشاور : حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے بھتہ وصول کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پشاور پولیس نے تھانہ پھندو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے لوگوں سے بھتہ وصول کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور : پولیس نے منظم منشیات فروش گروہ کے چھ کارندوں کو گرفتار کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سادہ لوح افراد کو ڈرانے دھمکانے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق افغانستان، جبکہ باقی کا ضلع ہنگو سے ہیں، جنہوں نے بھاری رقم ہتھیانے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار اور اسلحہ بھی برآمد کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top