جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں، عنقریب ملاقات ہوجائے گی : جہانگیر ترین

22 اپریل, 2021 10:28

لاہور : جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں ہے، پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوجائے گی۔

منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں جہانگیر اور علی ترین لاہور کی سیشن عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ان کی ضمانت میں تین مئی تک توسیع کردی گئی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کے ہمراہ تیس سے زائد ہم خیال افراد عدالت میں آئے۔

جہانگیر ترین نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔میرے افطاری تھی، اس سے ایک دن پہلے اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا۔ یقین دہانی کروائی کہ آپ کے گروپ کی چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثنا للہ پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان، جہانگیر ترین عدالت سے انصاف لیں

انہوں نے کہا کہ اگر ٹھنڈی ہوا اسلام آباد سے چلی تو مطمئن ہوئے۔ ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہوجائے گی۔ میرا خان صاحب کے ساتھ دس سال کا عرصہ گزرا، جس میں پی ٹی آئی کا خاکہ بنایا گیا۔ خان صاحب سے رشتہ کمزور نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بناوٹی ایف آر آرز ہیں، کوئی چیز ایف آئی اے کی نہیں ہے۔ کوئی مدعی شیئر ہولڈرز نہیں، سب مجھ سے خوش ہیں، میرا مقدمہ فوجداری نہیں۔ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ جب عمران خان کے ساتھ کھڑا تو ن لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کرکے نوٹسز بھیجے۔ سول کیس کو فوجداری کیس میں منتقل کیا گیا، یہ تو ن لیگ نے بھی نہیں کیا تھا۔

پی ٹی آئی ناراض رہنماء کا کہنا تھا کہ کمیٹی کی خبر ٹی وی پر سنی ہم سے کسی سے رابطہ نہیں کیا۔ چالیس اراکین اسمبلی میرے ساتھ ہیں۔ جب دوستوں کو بلایا جاتا ہے تو گروپ سے مشورہ کرکے جاتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top