جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شیخ رشید سے برطانوی سفیر کی ملاقات، نواز شریف کی پاکستان واپسی پر گفتگو

21 اپریل, 2021 21:03

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نواز شریف کی ممکنہ پاکستان واپسی پر بھی گفتگو کی گئی، پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کو کورونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں مجرمان کی حوالگی اور وطن واپسی کے معاہدوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

برطانوی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف روڑمیپ عملدرآمدگی پر کارکردگی شاندار ہے، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر برطانیہ پاکستان کی مکمل حمایت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی ایران کے صدر سے ملاقات

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیٹف روڑمیپ پر 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کیا، برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کورونا کی وجہ سے ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر تشویش ہے، ہمسایہ ملکوں میں کورونا زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top