جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شاہ محمود قریشی کا افغان وزیر خارجہ محمد حنیف سے ٹیلیفونک رابطہ

18 اپریل, 2021 13:11

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کو پر امن اور مستحکم بنانے کیلئے اپنی مصالحانہ معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا افغان وزیر خارجہ محمد حنیف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں افغان عمل امن پر اب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک پر امن، اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 سال بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئیگی: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان میں دیر پا قیام امن کی کوششوں میں ” استنبول پراسس” دوحہ ایگریمنٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔

شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطے پر اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کا شکریہ ادا کیا۔

افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہتے ہوئے شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کو "استنبول پراسس اجلاس کے بعد اسلام آباد مدعو کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top