جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خاص لفظوں کی آسان تعریف

08 اکتوبر, 2021 13:45

 آپ کو پتا ہے ظلم کیا ہے ؟ ظلم کی مختصر تعریف کیا ہے ؟ اگر میں پوچھوں تو شاید آپ یہ کہے کہ کسی کا حق مارنا ظلم ہے ؟ کسی کو قتل کرنا ظلم ہے ، کسی پر ہاتھ اٹھانا ظلم ہے ، کسی کو گالی دینا ظلم ہے ؟ اسی طرح کے خاص لفظوں کی  آسان تعریف کو سمجھئے۔

لیکن ظلم کی سب سے مختلف اور آسان تعریف یہ ہے کہ کسی چیز کو اس کے مقام سے ہٹادیا جائے۔ جیسے جوتا پیروں میں پہنتے ہیں اگر اس کو سر پر رکھا جائے گا تو یہ ظلم ہے۔قانون کی پاسداری نہ کرنا ظلم ہے اور آئین کو توڑ کر طاقت کے بالبوتے پر فیصلے کرنا بھی ظلم کےمترادف ہے۔ ہم جو قانون شکنی کرتے ہیں وہ بھی ظلم ہے اور ہم سب ظالم ہے۔
ᐈ Injustice symbol stock illustrations, Royalty Free injustice vectors | download on Depositphotos®
کرپشن آپ کے نزدیک کیا ہے ؟ آپ یہ بولیں گے کہ پیسے دے کام ہو تو کرپشن ہے، یا پھر کوئی غیر قانونی کام جس کو کرنے کے لئے پیسے دئیے جائے وہ کرپشن ہے۔ کوئی کرپشن کو مٹھائی کہتا ہے اور کوئی چائے پانی کا نام دیتا ہے۔
لیکن کرپشن دراصل کسی کی چیز بغیر پوچھے اٹھانا ہے، کسی کا وائے فائی اس کے مالک سے بغیر پوچھے استعمال کرنا ہے، بائیک کا پیٹرول چوری کرناہے، ریسٹورینٹ سے چمچ چرانا ہے، مسجدوں سے جوتے چرانا ہےاور اس طرح کے بہت سے ہزاروں کام ہے جو کرپشن کے زمرے میں آتے ہیں ۔
لیکن ہم اسے کرپشن نہیں کہتے بلکہ کوئی بہترین سی خود ساختہ تاویل دے کر اس کو درست ثابت کرتے ہیں۔
خاص لفظوں کی آسان تعریف

اخلاق کیا ہے؟اخلاق کے حدود کیا ہے؟ اخلاق کی آسان تعریف  کیا ہے ؟سوال تو آسان سا ہےجس کے جواب بہت سے ہیں۔ مگر اخلاق بڑی مختلف چیز ہے اور یہ دو قسم کے ہوتے ہیں۔

ایک ہوتا ہے خصوصی اخلاق جس میں مطلب پنہاں ہوتا ہے یا مجبوری ، اس میں نفاق بھی ہوسکتا ہے اور مفاد بھی کیونکہ اس خصوصی اخلاق کا مظاہرہ شخصیت کے مطابق کیا جاتا ہے۔
ایک ہوتا ہے عمومی اخلاق اور یہ ہی اصل اخلاق ہوتا ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقے کے ساتھ اچھی زبان اور اچھے برتاؤ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے ، اس اخلا ق کی قسم میں مفاد پنہاں نہیں ہوتا بلکہ حقیقی اخلاق موجود ہوتا ہے، اور اس میں ہر خاص و عام کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آیا جاتا ہے۔ہم میں سے اکثر لوگ خصوصی اخلاق پرگامزن ہے اور عمومی اخلاق سے کوسوں دور ہیں۔
خاص لفظوں کی آسان تعریف

مدد کی تعریف آپ کے نزدیک شاید یہ ہو کہ کسی کو پیسے دے دینا ، کسی کی ضرورت کو پورا کردینا ، کسی کی خواہش کو پورا کردینا۔مدد کی یہ تعریف بہت عام ہے اور صحیح بھی ہے۔

مگر یہ وہ مدد ہے جو کسی انسان کی جسمانی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ لیکن مدد حقیقت مین وہ جذبہ ہے جو امیری یا غریبی نہیں دیکھتا بلکہ یہ تو کیفیت کا نام ہے۔
مدد دراصل وہ سکون ہے جو مشکل کا شکار لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے، جیسے کوئی کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو تو اس سےاچھی بات کرکے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔
اسی طرح کسی کو اچھا مشورہ دینا بھی مدد ہے۔کسی پریشان چہرے ہر اپنے اچھے جملے سے مسکراہٹ لانا بھی مدد ہے۔ہم  میں سے بہت سے لوگ دوسروں کی اس طرح کی مدد کرنے کے معاملے میں بھی کنجوسی دکھاتے ہیں ۔
Hands with heart color icon | Symbol drawing, Nonprofit design, Icon

انتہا پسندی کی تعریف کیا  ہے ؟ آپ سیدھا سیدھا کہہ دینگے کہ دہشت گردی۔ مگر انتہاپسند دراصل عدم برداشت ہے۔ ہمارے معاشرے میں انتہا پسندی کا دور دورہ ہے۔

انتہا پسندی  یعنی عدم برداشت یعنی میں صحیح اور آپ غلط۔ انتہا پسندی کی آسان تعریف یہ ہے کہ غیر اخلاقی زبان یا رویے سے اظہاریا اقدام کرنا۔
انتہا پسندسوچ اب ہر مکتبہ فکر، ہر جنس ، ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں نظر آتی ہے۔ کوئی بات سمجھ نہ آئے تو ہم اختلاف نہیں کرتے بلکہ بد تمیزی کرتے ہیں، بد تہذیبی کرتے ہیں۔
کسی کا موقف ہم سے مختلف ہو تو وہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہوجاتا ہے ۔ ہم اختلاف برائے اختلاف پر یقین رکھتے ہیں نہ کہ اختلاف برائے تعمیر پہ۔
نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top