جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب حکومت کا کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدنے کا فیصلہ

07 اپریل, 2021 13:06

لاہور : پنجاب حکومت نے شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کے لئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام کو مفت ویکسینیشن کی فراہمی کے لیئے ویکسینیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی کے ایل آئی میں ویکسینیشن سینٹر فعال ہے، لاہور میں ویکسینیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔ پنجاب میں 50 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔

پنجاب کی جانب سے کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وفاق سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بختاور بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلاء ہوگئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز مختص کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کے لئے 10 لاکھ سے زائد ڈوز خریدے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔ پنجاب کے زیادہ مثبت کیسز والے اضلاع میں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے۔ محض ماسک کے استعمال سے کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top