جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیپلز پارٹی نے صدارتی آرڈیننس کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

20 مارچ, 2021 14:58

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں حکومتی صدارتی آرڈیننس کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں اضافے اور نئے ٹیکس  لگانے کے آرڈیننسز لا رہی۔ یہ صدارتی آرڈیننسز نہیں، آئی ایم ایف کی مرضی کا منی بجٹ ہیں۔ ہم ان صدارتی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا دباؤ : وفاقی حکومت کا 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایک آرڈیننس کے ذریعے 290 ارب روپے کے ٹیکس لگائے جا رہے۔ آرڈیننس نیپرا کو اختیار دے گا کہ وہ کابینہ کو بائے پاس کر کے آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق بجلی قیمتیں میں اضافہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں 5 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اضافے سے صارفین پر مزید 884 ارب روپے کا بوجھ ڈالا جائے گا۔ صارفین پہلی ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اس اضافے سے بجلی کے بلوں میں 36 فیصد علاوہ ٹیکس اضافہ ہوگا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ قانون سازی کے بجائے آرڈیننس لانے کا مقصد اپنی چوری چھپانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top