جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف اور مریم نواز کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر نے چارج چھوڑ دیا

19 مارچ, 2021 14:47

اسلام آباد : بڑی شخصیات کے کیسز کو سننے والے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی۔

نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت محمد بشیر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی۔ اسلام آباد کی تینوں احتساب عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے چارج چھوڑ دیا۔

جج محمد بشیر اوگرا کرپشن، رینٹل پاور اور اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنسز کی بھی سماعت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری کی گفتگو سے تکلیف پہنچی : نواز شریف

انہوں نے آصف زرداری کو ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹر اور پولو گراؤنڈ ریفرنسز میں بری کیا تھا۔

بطور انچارج جج محمد بشیر کے سامنے اہم شخصیات اور سیاستدان بطور ملزم پیش ہوئے، انہوں نے نو سال تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں۔

احتساب عدالت کے جج کو پانامہ کیسز کی سماعت کے دوران دوسری مرتبہ تین سال کی مدت کے لیے توسیع ملی تھی۔ پہلی مرتبہ آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران تین سالہ مدت میں توسیع ملی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top