جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 13 ڈیمز بنانے کا اعلان

13 فروری, 2021 11:15

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور 13 ڈیمز بنائیں جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے ڈیمز بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 13 دروں پر ڈیمز بنانے کی فیزیبلٹی اسٹڈی کیلئے نیسپاک سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ فزیبلٹی رپورٹ کے لئے ایک ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں : دیامربھاشا ڈیم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیم ہوگا، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان میں مرحلہ وار 4 انٹر میڈیٹ ڈیمز بنیں گے۔ پہلے ڈیم کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز جون میں کیا جائے گا۔ ڈیمز بننے سے دو لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے 13 دروں کے پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخیرے بنائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top