جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ٹی اے کی غیر قانونی ایمپلی فائرز اور بوسٹرز کیخلاف ایڈوائزری جاری

12 فروری, 2021 12:27

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی ایمپلی فائرز اور بوسٹرز کے خلاف ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین جی ایس ایم ایمپلی فائرز، ریپیٹرز اور بوسٹرز نہ خریدیں۔ تمام ویب سائٹس غیر قانونی مصنوعات کی تشہیر سے باز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخانہ مواد پھیلانے پر پی ٹی اے نے گوگل، وکی پیڈیا کو نوٹس جاری کر دیئے

پی ٹی اے کے مطابق غیر قانونی مصنوعات کی تشہیر، فروخت والی ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صرف موبائل کمپنیاں اور پی ٹی اے سے منظور شدہ کمپنیاں جی ایس ایم بوسٹرز فروخت کرسکتی ہیں۔

انفرادی طور پر جی ایس ایم بوسٹرز کے استعمال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ٹی اے کی موبائل کمپنیوں کو کوریج اور کوالٹی آف سروس بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top