جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امارات، سعودی عرب اور بحرین کی شخصیات کو تلور کے شکار کیلئے علاقے الاٹ

29 جنوری, 2021 12:37

کوئٹہ : محکمہ وائلڈ لائف نے امارات، سعودی عرب اور بحرین کی مختلف شخصیات کو تلور کے شکار کے لیئے علاقے الاٹ کردیئے۔

محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان کے مطابق صوبے میں تلور کے شکار کے لئے غیر ملکی معززین کو علاقے الاٹ کردیئے گئے ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین کی مختلف شخصیات شامل ہیں۔ شکار کے لئے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ایک لاکھ ڈالر بطور فیس مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان ہائی کورٹ میں عرب شیوخ کو جھل مگسی میں تلور کے شکار سے روکنے کیلئے درخواست

خیال رہے کہ سعودی عرب سے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان گذشتہ روز دالبندین پہنچے تھے، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے گورنر تبوک کا دالبندین میں استقبال کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top