جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شکر قندی، بیش بہا فوائد کا خزانہ ہے

20 جنوری, 2021 15:09

ہم بات کررہے ہیں شکر قندی کی، جسے انگریزی زبان میں ’سوئیٹ پوٹیٹو‘ کہا جاتا ہے جڑ والی سبزیوں میں شکر قندی وہ نشاستہ دار سبزی ہے جسے دنیا بھر میں اُگایا جاتا ہے

 

اسی وجہ سے یہ نہ صرف مختلف سائز، اقسام بلکہ مختلف رنگوں مثلاًنارنجی ،سفید،بھورے اور جامنی رنگ میں پائی جاتی ہے۔

تاہم اس کی ہر قسم وٹامن، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اورفائبر پر مشتمل ہوتی ہے زیرِ نظر مضمون میں ہم قارئین کو اس عام سی سمجھی جانے والی مگر بے شمار فوائد کی حامل سبزی سے متعلق معلومات فراہم کررہے ہیں اس کے بعد یقیناً آپ پہلے سے زیادہ ذوق و شوق سےشکرقندی کھائیں گے۔

شکر قندی کو فائبر ، وٹامنز اور منرلز کا اہم ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے ایک کپ (200گرام) پکی ہوئی اور بغیر چھلکا اتری شکر قندی میں 180کیلوریز، 41.4گرام کاربوہائیڈریٹس، 4گرام پروٹین، 6.6 گرام فائبر، 0.3گرام فیٹ، روزانہ کی مقدار کا 769فیصد وٹامن اے، 629فیصد وٹامن بی، 65فیصد وٹامن سی، 50فیصدمیگنیز، 27فیصد پوٹاشیم، 18فیصدپینٹوتھینِک ایسڈ اور 16فیصد کاپر پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چائے کی پتیوں سے بنے ’’کوانٹم ڈاٹس‘‘ پھیپھڑوں کے سرطان کے خلاف مؤثر

شکر قندی اپنے اند ر ایسے بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس چھپائے ہوئے ہے جو کینسر کے خلاف مزاحمت کا کام سرانجام دیتے ہیں اینتھوسیانن، اینٹی آکسیڈنٹس کا وہ گروپ ہے جو جامنی رنگ کی شکر قندی میں پایا جاتا ہے اس گروپ کو ایک مطالعے کے ذریعے کچھ مخصوص طرح کے کینسر (مثلاًآنتوں کا کینسر ، چھاتی کا کینسر اور مثانے کا کینسر) کے خلیوں کی نشوونما کم کرنے کے حوالے سے استعمال کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top