جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی آئی اے ہیڈ آفس کی کراچی سے منتقلی کی تردید، انتظامیہ کا اسٹاک ایکسچینج کو خط

05 جنوری, 2021 13:07

کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے ہیڈ آفس کی کراچی سے منتقلی کی تردید کردی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر وضاحت کی ہے کہ ہیڈ آفس کراچی سے منتقل نہیں کیا جارہا۔ اس متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور غلط ہیں۔

خط کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ قومی ایئر لائن کو منافع بخش بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ ادارے میں اصلاحاتی عمل کے تحت اہم فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انتظامیہ فیصلوں سے متعلق وقتاً فوقتاً اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت کو ختم کرنے کا فیصلہ

خط میں کہا گیا کہ کورونا کے باعث پی آئی اے کو مالی مشکلات درپیش ہیں، اس کے باوجود منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ قومی ایئر لائن کے مالی و آپریشنل ری اسٹرکچرنگ پلان حکومت کی دی گئی ہدایات کے تحت جاری ہے۔ ایرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فیصلوں اور منظوری کے تحت تمام پلان پر عمل کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top