جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جرمنی کا اعلیٰ سائنسی تحقیقی ایوارڈ پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے نام کرلیا

16 دسمبر, 2020 15:04

برلن: عالمی شہرت یافتہ جرمنی کی مشہور تحقیقی سوسائٹی میکس پلانک سے منسلک پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصفہ اختر نے جرمنی کا سائنسی تحقیق کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’دی لبنائز‘ 2021 اپنے نام کرلیا۔

ڈاکٹر آصفہ اختر کو بنیادی حیاتیاتی سیل اور ایپی جینیٹکس جین ریگولیشن طریقہ کار سے متعلق تجربات و معلومات فراہم کرنے پر دی لبنائز ایوارڈ اور 2.5 ملین یورو کی انعامی رقم سے نوازا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا کی فوری تشخیص کیلیے موبائل ایپ تیار کر لی

ڈاکٹرآصفہ اختر ان 10 سائنس دانوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں 2021 میں منعقد کی جانے والی ورچوئل تقریب میں اہم ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

کراچی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر آصفہ اختر اس وقت پہلی بین الاقوامی خاتون ہیں جو میکس پلانک سوسائٹی کے شعبہ حیاتیات اور میڈیسن سیشن کی نائب صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top