جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نواز شریف کی پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت

08 دسمبر, 2020 18:38

اسلام آباد: نواز شریف نے پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں نواز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اجلاس؛ مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک کی تجویز پیش کردی

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں نواز شریف نے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے خاتمے پر مولانا فضل الرحمان استعفے اسپیکر کو پیش کردیں۔ تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top