جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوشل میڈیا رول سے متعلق کیس کی سماعت، ‏چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا پی ٹی اے پر اظہار برہمی

04 دسمبر, 2020 19:04

اسلام آباد: عدالت عالیہ میں سوشل میڈیا رول سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ‏چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پر اظہار برہمی کیا۔‏

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رُول پر پاکستان بار کونسل کے اعتراضات کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے پی ٹی اے وکیل کو آزادی اظہار دبانے والے بھارت کی مثال دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہاں انڈیا کا ذکر نہ کریں اگر بھارت غلط کر رہا ہے تو ہم بھی غلط کرنا شروع کردیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا رُول سے تنقید کی حوصلہ شکنی ہوگی تو یہ احتساب کی حوصلہ شکنی ہوگی، تنقید کی حوصلہ افزائی کریں نہ کہ حوصلہ شکنی، کوئی بھی قانون اور تنقید سے بالاتر نہیں، پی ٹی اے تنقید کی حوصلہ افزائی کرے کیونکہ یہ اظہار رائے کا اہم ترین جز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف درخواستیں، عدالت نے پی ٹی اے رولز طلب کرلیئے

چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ کیوں کوئی تنقید سے خوفزدہ ہو بلکہ ہر ایک کو تنقید کا سامنا کرنا چاہیئے، یہاں تک کہ عدالتی فیصلوں پر بھی تنقید ہو سکتی ہے صرف شفاف ٹرائل متاثر نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے تنقید بڑی ضروری ہے اکیسویں صدی میں تنقید بند کریں گے تو نقصان ہوگا۔ عدالت نے پی ٹی اے سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top