جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کی خراب حالت پر سیکریٹری وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر زو طلب

01 دسمبر, 2020 13:45

پشاور : اسلام آباد کے مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کے بعد پشاور کے چڑیا گھر میں جانوروں سے برا سلوک کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ عدالت نے پشاور چڑیا گھر میں جانوروں کو سہولیات نہ دینے پر سیکریٹری وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر چڑیا گھر کو طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں چڑیا گھر میں جانوروں کو سہولیات نہ ہونے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت قائم مقام چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ارشد علی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : تین ہتھنیاں، اچھا کھانا اور ماحول : مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی تو موجیں لگ گئیں

درخواست گزار کے وکیل علی گوہر درانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چڑیا گھر میں جانوروں کا خیال نہیں رکھا۔ جن جانوروں کے لئے یہاں کا ماحول سازگار نہیں ان کو نہ لایا جائے، جو یہاں ہے ان کو واپس کیا جائے۔ انتظامیہ کی غفلت سے چڑیا گھر میں جانور مر رہے ہیں۔

جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس طرح جانور مرنے نہیں دے سکتے، جانوروں کے لئے اچھے ڈاکٹر اور بہترین سہولیات ہونے چاہئیے۔ جو لوگ اپنا کام نہیں کرتے، ہم انھیں ہٹانے کا حکم دے سکتے ہیں۔

عدالت نے سیکریٹری وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر چڑیا گھر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سیکریٹری وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر چڑیا گھر عدالت میں پیش ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top