جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیرسٹر خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے

30 نومبر, 2020 19:04

گلگت بلتستان اسمبلی میں خورشید خالد کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا ہے۔

گلگت بلستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے 15 نومبر کے انتخابات کے بعد ارکان کی حلف برداری اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے 2 مراحل پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فتح اللہ پیچھے رہ گئے، ایڈووکیٹ خالد خورشید اگلے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے فائنل

وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر خالد خورشید کو جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پی پی پی کے امجد حسین ایڈوکیٹ کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے متفقہ امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

بیرسٹر خالد خورشید نے 22 اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ کو 9 ووٹ ملے اور بیرسٹر خالد خورشید گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top