مقبول خبریں
خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند
پشاور : خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کردی گئی۔
سوئی ناردن گیس کے اعلامیے کے مطابق گیس کے بحران کے باعث اگلے 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس بحران شدت اختیار کرنے کا امکان
فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی جاری رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بند سپلائی آج رات 12 بجے بحال کی جائے گی۔