جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اورکزئی پولیس کی کامیاب کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

27 نومبر, 2020 11:53

ہنگو : خیبر پختونخوا اورکزئی پولیس کی کارروائی سے بڑی تباہی سے بچ گیا،  بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

اپر اورکزئی پولیس نے ڈی ایس پی دسوار علی کی قیادت میں علی خیل علاقہ تالی کے ایک گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کوئٹہ میں کارروائی، دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد

ڈی پی او کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 ہینڈ گرنیڈ، 5 عدد راکٹ شیل، ایک میزائل، 5 عدد ڈیٹونیٹر، 780 مختلف بور کے کار توس شامل ہیں۔

ڈی پی او نثار احمد خان کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ کسی بھی تخریب کاری میں استعمال ہو سکتا تھا۔ پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top