جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک ٹرمپ تو چلا گیا، اب ہم نے پاکستان کے ٹرمپ کو ہٹانا ہے: مولانا فضل الرحمن

21 نومبر, 2020 18:56

پشاور: مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک متحرک ہے، ایک ٹرمپ تو چلا گیا، اب ہم نے پاکستان کے ٹرمپ کو ہٹانا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شمولیتی تقریب کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک متحرک ہے، ناجائز حکومت نے پشاور جلسہ کے خلاف بھرپور کوشش کی، جب تمام سازشیں ناکام ہوئی، تو کورونا وائرس کو جواز بنادیا۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کویڈ 19 اتنی خطرناک نہیں جتنی کویڈ 18 ہیں، پی ڈی ایم میں تمام شامل جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کررہی ہیں، 26 کو پی ڈی ایم کا لڑلانہ اور 30 نومبر کو ملتان میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی نتائج مسترد ، مولانا فضل الرحمان کا جی بی الیکشن کا معاملہ پی ڈی ایم میں اٹھانے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں ان تمام اداروں کو بتانا چاہتا ہوں، جو ادارے اپنے سرحدات کو خطرات سمجھتی ہے، ریاستیں ادارے ان نااہل حکومت کی پشت پناہی چھوڑدے، دنیا کی سیاست بدل گئی، ایک ٹرمپ تو چلا گیا، اب ہم نے پاکستان کے ٹرمپ کو ہٹانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ٹرمپ کے لیے ہندوستان کے لوگ بہتر سمجھتے ہیں، پشاور والے تو ملک کو نہیں بی آر ٹی کو دیکھے، سول بیورو کریسی، قوم اور تمام ریاستی اداروں کو ایک پیکج پر لانے کا کہہ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top