جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیاء کپ: پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی

22 ستمبر, 2018 00:51

ابو ظہبی : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دےدی۔

امام الحق نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 66 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے ناقابل شکست 51 رنز بناتے ہوئے کو جیت سے ہمکنار کرایا۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مجیب الرحمان 2 اور گلبدین نائب 1 کھاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 63 رنز کی شراکت فراہم کی۔ رحمت شاہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اصغر افغان اور حشمت اللہ شاہدی کے درمیان شاندار 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کی بدولت افغانستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ اصغر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top