جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دودھ کے وہ فائدے جس سے آپ بے خبر ہیں

02 اکتوبر, 2023 12:45

دودھ انسانی صحت کے لیے بہت فائدے مند ہےاور اس بات سے کسی کو انکار نہیں۔ مگر کیا آپ اس کا پینےکے علاوہ کوئی دوسرا استعمال کرتے ہیں، یقیناً اکثریت کا جواب نہیں میں ہوگا۔آپ اس مشروب یعنی دودھ کے چند بہترین گھریلو طریقہ استعمال سے ناواقف ہیں تو پھر جان لیجئے دودھ کے کچھ بہترین استعمال۔

 

سلور کے برتنوں کو چمکائیں :

سلور کے برتنوں کی چمک ماند ہوجانے کی صورت میں دودھ مددگار ثابت ہوتا ہے، ایک کپ میں ایک چمچ سرکہ ڈالیں اور پھر اس کو دودھ سے بھر دیں۔ اس دودھ کو اپنے سلور کے برتنوں پر ڈال دیں اور آدھے گھنٹے تک کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد صابن ملے اور پھر گرم پانی سے دھو لیں۔ آخر میں برتنوں کو نرم کپڑے سے صاف کرلیں وہ بالکل نئے برتنوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔

 

کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی تکلیف سے نجات:

دودھ، نمک اور پانی کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور انہیں مختلف کیڑوں کے کاٹنے کے لیے استعمال کریں، متاثرہ جگہ پر اس پیسٹ کا استعمال سرخی اور خارش کو ختم کردیتا ہے۔

 

 

چینی کے برتنوں کی مرمت:

اگر آپ کے چینی کے برتن وقت کے ساتھ کمزور ہونے لگے ہیں یا ان پر دراڑیں نمایاں ہونے لگی ہیں تو آپ ان معمولی کریکس کو دودھ کی مدد سے ٹھیک کرسکتے ہیں۔ ایک برتن کو تازہ یا پاؤڈر سے بنے دودھ سے بھریں اور پلیٹوں کو اس میں بھگو کر ابالنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں، دھیمی آنچ پر دودھ کو 40 سے 45 منٹ تک ابلنے دیں، جس کے بعد پلیٹ کو نکال دیں، آپ دیکھیں گے کہ اس پر موجود دراڑیں غائب ہوگئی ہیں۔

 

میک اپ اتاریں:

روئی کی کچھ مقدار کو بادام کے دودھ میں بھگوئیں اور اپنے چہرے پر پھیر کر میک کو صاف کرلیں، اس عمل کے نتیجے میں جلد بھی ملائم ہوگی۔

 

جلد کا علاج کیجئے :

اگر آپ کی جلد معمولی سے جل گئی ہے تو ایک کپڑے کو دودھ میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر 15 منٹ تک لگائے رکھیں یا ہاتھ یا پیر پر جلنے سے ہونے والے زخم کو دودھ کے ایک ڈونگے میں 15 منٹ تک کے لیے بھگو دیں۔ یہ عمل چند گھنٹوں کے لیے کئی بار دہرائیں تاکہ زخم کا علاج ہوسکے۔ دودھ میں موجود ہائی فیٹ اور پروٹین جلد کے ٹھیک ہونے کے عمل کو تیز کردیتے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں جلد ٹھنڈی ہوجاتی ہے جس سے زخم تیزی سے صحیح ہونے لگتا ہے۔

 

خراب لیدر شوز کو نیا بنائیں :

اپنے پسندیدہ خستہ حال لیدر شوز کو ایک بار پھر نئے جیسا بنانے کے لیے ایک کپڑے کو دودھ میں بھگوئیں اور نرمی سے جوتوں کو اس سے صاف کریں۔ دودھ کو خشک ہونے دیں اور پھر ایک اور نرم کپڑے سے اسے صاف کرلیں۔ آپ اس جوتے پر خستہ حالی اور نشانات غائب دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

 

اس بارے میں جانئے : زیادہ چائے پینےکے نقصانات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top