جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 514 کیسز، 5 افراد جاں بحق

26 نومبر, 2020 09:40

پشاور : خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 514 کیسز رپورٹ ہوگئے، جبکہ وائرس میں مبتلاء مزید 5 افراد زندگی ہار گئے۔ 271 مریض وباء کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی عدم شرکت، کچھ ایشوز پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : اسد قیصر

کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 44، متاثرین کی مجموعی تعداد 45 ہزار 828 اور صحت یاب افراد کی تعداد 40 ہزار 978 ہوگئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں اب تک 17 ہزار 129 افراد وائرس میں مبتلاء ہوئے، جبکہ 633 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top