جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان میں بوگس اور جعل سازی سے بھرتی ہونے والے 361 ملازمین برطرف

15 جنوری, 2021 10:50

کوئٹہ : محکمہ تعمیرات و مواصلات بلوچستان نے ضلع کوئٹہ میں بوگس اور جعل سازی سے بھرتی ہونے والے 361 ملازمین کو برطرف کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمے کے مطابق سال 2011 اور 12 میں کوئٹہ میں بھرتی ہونے والے 387 ملازمین میں سے  صرف 26 ملازمین ایسے ہیں، جن کی محکمانہ انکوائری کمیٹی اور لیبر اپیلیٹ نے تصدیق کی۔ 361 ملازمین کی بھرتیوں کو انکوائری کے بعد بوگس اور جعلی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرک مندر واقعہ : ایس ایچ او سمیت 12 اہلکار نوکری سے برطرف

بوگس بھرتی ہونے والوں میں 29 سب انجینئر، 28 جونئیر کلرک، 11 اسسٹنٹس، 9 جے جے ایس، 8 ڈرائیورز، 15 ٹریسرز، 26 ہیلپر، 20 گریسر، 69 قلی، 12 چوکیدار، 16 ڈرافٹس مین، 10 کلینر و دیگر شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں ڈیتھ کوٹہ اور شہید کوٹہ پر سال 2013 میں کی گئیں بھرتیوں کے علاوہ 2011 سے لیکر اب تک تمام بوگس بھرتیوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ جعلی بھرتی ہونے والے ملازمین سے تنخواہوں کی ریکوری کی جائے گی۔  بھرتیوں میں ملوث افسران اور ان کے اہلکاروں کے خلاف کیس اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو ریفر کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top