جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چقندر صحت بھی غذاء بھی

31 جنوری, 2019 13:14

(رپورٹ: حمنہ خان) چقندر نے حال ہی میں ایک سپرفوڈ کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔ بہت سے ماہرینِ صحت نے لوگوں کو اس بات کی طرف راغب کیا ہے کہ اپنی روز مرہ کی غذاء میں زیادہ سے زیادہ چقندر کا استعمال کریں۔ چقندرایک جڑوں والی سبزی ہے۔
ایک چقندر میں 88 فیصد پانی، 10 فیصد کاربو ہاٗیڈریڈز، 2 فیصد پروٹین اور 1 فیصد سے بھی کام چربی پائی جاتی ہے۔ اسکا پودا جڑوں کے ذریعے زمین سے قدرتی طور پرغذائی اجزاء حاصل کرتا ہے- چقندر کے استعمال سے مندرجہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں:

  • چقندر کا رس خون میں نائیٹریٹ کی مقدار میں اضافہ کر کے پٹھوں میں آکسیجن کی مقدار کو کم کرتا ہے اور زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔
  • چقندر کے روزانہ استعمال سے جسم کے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔
  • چقندر بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
  • چقندر کا استعمال نظامِ ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔
  • پر سکون نیند کا ضامن ہے۔

 
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top